تاریخ اشاعت: March 3, 2026 - 3:22 PM
Daily Crackdown on Illegal Encroachments Across All Tehsils
ناجائز تجاوزات کے خلاف روزانہ کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنرز متحرک
▫️ تمام تحصیلوں میں فیلڈ وزٹس، شہر اور مضافاتی علاقوں کی نگرانی ▫️ سرکاری اراضی اور عوامی راستوں کی واگزاری کا عمل تیز
قصور: صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان ضلع قصور کی تمام تحصیلوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں روزانہ کی بنیاد پر شہر اور گردونواح کے علاقوں کا دو...
ضلع قصور کی تمام تحصیلوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں روزانہ کی بنیاد پر شہر اور گردونواح کے علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن یقینی بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کا مقصد سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں کو واگزار کروانا اور شہری ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ کاروباری سرگرمیوں اور عوامی سہولت میں بھی بہتری آئے گی۔
اسسٹنٹ کمشنرز موقع پر موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ جات اور بلدیاتی عملہ بھی کارروائیوں میں شریک ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی قابضین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ قصور کو ایک منظم، صاف ستھرا اور قانون کی پاسداری کرنے والا ضلع بنایا جا سکے۔