تاریخ اشاعت: March 7, 2026 - 2:46 PM
District Kasur Security and Public Safety Review Meeting
ضلع قصور میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
▫️ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت سکیورٹی اور عوامی تحفظ کے اقدامات کا جائزہ
قصور: صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ضلع قصور میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ضلعی امن ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ضلع قصور میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کو ضلع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، شہری آبادیوں کی سکیورٹی اور حساس مقامات کے تحفظ کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں، رہائشی بستیوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں شہری علاقوں میں نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے، حساس مقامات پر سکیورٹی بڑھانے اور عوامی اجتماعات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے جیسے امور پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ضلع میں بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کا بنیادی مقصد ضلع میں پرامن ماحول برقرار رکھنا، رہائشی علاقوں کا تحفظ یقینی بنانا اور عوام میں اعتماد کو مضبوط کرنا ہے، اور اس حوالے سے تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔