تاریخ اشاعت: March 11, 2026 - 2:08 PM
Traders and customers face difficulties after removal of shades in Chunian main market
چونیاں مرکزی بازار میں شیڈز ہٹانے سے تاجروں اور خریداروں کی مشکلات میں اضافہ
▫️ دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے شیڈز ہٹائے جانے پر شدید مشکلات ▫️ حکومت سے فوری حل یا اجازت دینے کی اپیل
چونیاں: صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان رانا شفیق الرحمن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مرکزی بازار چونیاں میں دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے گئے شیڈز ہٹا دیے گئے، جس سے تاجروں اور خریداروں دون...
رانا شفیق الرحمن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مرکزی بازار چونیاں میں دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے گئے شیڈز ہٹا دیے گئے، جس سے تاجروں اور خریداروں دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیڈز کا مقصد صرف سایہ فراہم کرنا تھا اور موسم گرما کی آمد کے بعد تاجروں اور خریداروں کو کاروبار کرنے اور خریداری کے دوران شدید گرمی کا سامنا ہے۔
رانا شفیق الرحمن نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالے یا دوکانداروں کو اجازت دی جائے کہ وہ اپنے شیڈز دوبارہ لگا سکیں تاکہ بازار میں کاروباری سرگرمیاں اور خریداری کی سہولت برقرار رہے۔