تاریخ اشاعت: March 12, 2026 - 3:20 PM
Meeting reviews progress of Endowment Fund for protection of Ziarat Juniper forests
زیارت کے جونیپر جنگلات کے تحفظ کیلئے مختص فنڈ کی پیش رفت کا جائزہ
▫️ وسائل کے شفاف استعمال اور ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے پر زور. ▫️ فنڈ کو مزید استحکام اور وسعت دینے کی تجاویز پر غور.
کوئٹہ : ری نیوز پاکستان سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات عمرآن گچکی کی زیر صدارت زیارت کے جونیپر جنگلات کے تحفظ اور بقا کے لیے قائم کیے گئے فنڈ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران زیادت جونیپر فاریسٹ کے ت...
سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات عمرآن گچکی کی زیر صدارت زیارت کے جونیپر جنگلات کے تحفظ اور بقا کے لیے قائم کیے گئے فنڈ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران زیادت جونیپر فاریسٹ کے تحفظ کے لیے قائم فنڈ کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو فنڈ کے مالی وسائل، انتظامی ڈھانچے اور رقوم کے شفاف اور مؤثر استعمال کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں مختص فنڈ کو مزید مستحکم بنانے اور اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں وسائل کے حصول کو بہتر بنانے، ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور سرکاری و نجی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری جنگلات نے اس موقع پر کہا کہ زیارت کے جونیپر جنگلات قدرتی ورثہ ہیں جن کے تحفظ کے لیے مؤثر حکمت عملی اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ فنڈ کے تحت جاری اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ ان قیمتی جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔