تاریخ اشاعت: March 17, 2026 - 12:43 PM
CBD Punjab Announces Major Initiative for World-Class Healthcare Facilities
عالمی معیار کے اسپتال کے قیام کیلئے سی بی ڈی پنجاب کا اہم اقدام
▫️والٹن روڈ پر 40 کنال پلاٹ نیلامی کیلئے پیش، سرمایہ کاروں کیلئے آسان اقساط کی سہولت
لاہور: ری نیوز پاکستان سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے صوبے میں عالمی معیار کی طبی سہولیات کے فروغ کیلئے ایک اہم اقدام کے تحت جدید ترین اسپتال کے قیام کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس مقصد کیلئے لاہور کے مرکزی علاقے سی بی ...
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے صوبے میں عالمی معیار کی طبی سہولیات کے فروغ کیلئے ایک اہم اقدام کے تحت جدید ترین اسپتال کے قیام کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس مقصد کیلئے لاہور کے مرکزی علاقے سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ والٹن روڈ میں 40 کنال کا قیمتی کمرشل پلاٹ سیلڈ بِڈز کے ذریعے نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد لاہور اور گردونواح کے شہریوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنا اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو صحت کے شعبے میں فروغ دینا ہے۔ منصوبے کے تحت عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور جدید طبی ٹیکنالوجی سے آراستہ اسپتال کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
سی بی ڈی پنجاب کے اعلامیے کے مطابق پلاٹ کیلئے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ موصول ہونے والی سیلڈ بِڈز 9 اپریل 2026 کو کھولی جائیں گی۔
40 کنال کے اس پلاٹ کی ریزرو قیمت 150 ملین روپے فی کنال مقرر کی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پانچ سالہ آسان اقساط پر مبنی ادائیگی کا منصوبہ بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اس منصوبے میں حصہ لے سکیں۔
یہ اقدام لاہور میں جدید طبی انفراسٹرکچر کے قیام اور صحت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔