تاریخ اشاعت: March 17, 2026 - 12:44 PM
75% Work Completed on Kutchery Chowk Remodeling Project
کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ، 75 فیصد کام مکمل
▫️ 134 دن میں نمایاں پیش رفت، منصوبہ 30 اپریل تک مکمل ہونے کا امکان
اسلام آباد: ری نیوز پاکستان راولپنڈی میں کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اب تک منصوبے کا تقریباً 75 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق یہ پیش رفت 134 دنوں کے دوران حاصل کی گئی ہے جبکہ منصوبے کی تکم...
راولپنڈی میں کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اب تک منصوبے کا تقریباً 75 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق یہ پیش رفت 134 دنوں کے دوران حاصل کی گئی ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل کیلئے مقررہ مدت میں اب بھی 45 دن باقی ہیں۔
محکمہ ہائی ویز پنجاب کے راولپنڈی آفس کے حکام کے مطابق کچہری چوک، افتخار جنجوعہ چوک اور جناح پارک چوک پر تعمیر ہونے والے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے باقی ماندہ 25 فیصد تعمیراتی کام آئندہ ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی موجودہ رفتار کے مطابق تمام تعمیراتی سرگرمیاں 30 اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
منصوبے کے مختلف حصوں پر بیک وقت کام جاری ہے۔ انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی فنشنگ، کارپٹنگ اور دیگر تکمیلی مراحل پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔
بتایاگیا کہ حالیہ بارشوں کے باعث بعض اوقات کام کی رفتار متاثر ہوتی ہے، تاہم منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا گیا ہے تاکہ مقررہ مدت کے اندر اسے مکمل کیا جا سکے۔
متعلقہ اداروں کے مطابق گرین بیلٹس کی تیاری کے بعد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) بھی شجرکاری اور تزئین و آرائش کا کام شروع کرے گی، جبکہ منصوبے کی اپروچ سڑکوں پر بھی تعمیراتی سرگرمیاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
پنجاب ہائی ویز کے مطابق یہ منصوبہ دراصل دو سالہ مدت کیلئے تیار کیا گیا تھا، تاہم اسے صرف چھ ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کرنے کیلئے غیر معمولی رفتار سے کام جاری ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے۔