تاریخ اشاعت: March 19, 2026 - 3:07 PM
Strict Monitoring of Transport Fares Ordered Ahead of Eid
عید کے موقع پر کرایوں پر سخت نگرانی کا حکم
▫️بس ٹرمینلز اور اڈوں پر چیکنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
لاہور: ری نیوز پاکستان کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بس ٹرمینلز اور اڈوں پر چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ یہ ہدایات انہوں نے ڈویژنل اجلاس کی صدارت کرتے ...
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بس ٹرمینلز اور اڈوں پر چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ ہدایات انہوں نے ڈویژنل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس میں لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور نوٹیفائیڈ کرایوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو بس اڈوں اور ٹرمینلز پر کرایوں کی مسلسل نگرانی کریں اور اوورچارجنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں شہریوں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے، لہٰذا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی کے تحت مسافروں کو سہولت اور شفاف کرایوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔