ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1320 news articles

باکو ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح، ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کو عالمی پذیرائی مل گئی

▫️وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پویلین کا دورہ کیا، ورچوئل وزٹ، ڈاکومنٹری اور ڈیش بورڈ کے ذریعے ہاؤسنگ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

لاہور, باکو | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم کے دوران پنجاب پویلین کا افتتاح کر دیا، جہاں پنجاب حکومت کے افورڈ ایبل اربن ہاؤسنگ منصوبے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اربن ایکسپو میں قائم پنجاب پویلین کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پھاٹا ذیشان سکندر نے وزیراعلیٰ کو ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام سے متعلق بریفنگ دی اور منصوبے کی پیش رفت، ڈیش بورڈ، تعمیراتی مراحل اور مستفید ہونے والے شہریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ اینوویشن میں ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کو نمایاں مقام حاصل کرتے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے آئی گیجٹس کی مدد سے پروگرام کا لائیو ورچوئل وزٹ کیا، تعمیراتی ڈاکومنٹری سٹوری دیکھی اور منصوبے کے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیا۔
پنجاب پویلین میں موجود غیر ملکی شرکاء، عالمی وفود اور میڈیا نمائندوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے افورڈ ایبل اربن ہاؤسنگ منصوبے کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام ان کے دل کے بہت قریب ہے، کیونکہ اس کے ذریعے پنجاب کے عوام کو بلاتفریق اور بلاامتیاز گھر بنانے کے لیے قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق اس منصوبے کے تحت روزانہ 600 سے 700 گھر تعمیر ہو رہے ہیں، جبکہ محض ایک سال کے قلیل عرصے میں ایک لاکھ سے زائد گھر مکمل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کم آمدن اور متوسط طبقے کے شہریوں کو باعزت رہائش فراہم کرنے کی جانب ایک عملی قدم ہے۔
پنجاب پویلین میں ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں منصوبے سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی خوشی اور اطمینان کو اجاگر کیا گیا۔ غیر ملکی مہمانوں اور بین الاقوامی میڈیا نے اس ڈاکومنٹری کو سراہا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی میڈیا، عالمی وفود اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن، پنجاب حکومت کے ہاؤسنگ اقدامات اور منصوبے کی تیز رفتار پیش رفت کو قابل تحسین قرار دیا۔
ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین دنیا بھر کے مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جبکہ بین الاقوامی میڈیا نے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کی ریکارڈ رفتار کو ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے فنانسنگ کی نئی ہدایات جاری کر دیں

▫️ نئی ہدایات کے تحت جائیداد کی مالیت کا تخمینہ، تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی اور انشورنس یا تکافل کوریج کی شرائط بھی متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs)، بلڈرز اور پراپرٹی ڈویلپرز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے اور مالیاتی خطرات کم کرنے کے لیے نئی فنانسنگ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عالمی یومِ بیت الخلا پر پاکستان میں صفائی و نکاسی آب کے بحران کی نشاندہی، کروڑوں افراد محفوظ سہولیات سے محروم

▫️ پاکستان کی 58 فیصد سے زائد دیہی آبادی محفوظ نکاسی و صفائی کی سہولیات سے محروم، ڈھائی کروڑ افراد اب بھی کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے پر مجبور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 19 نومبر کو عالمی یومِ بیت الخلا منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ بیت الخلا اور صفائی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی کمی کی جانب توجہ دلانا ہے۔

بلوچستان میں پنجگور ڈیم منصوبے سے زرعی اراضی اور آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ خطرات، سینیٹ کمیٹی نے منصوبے کا جائزہ شروع کر دیا

▫️ پنجگور ڈیم منصوبے سے 25 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کے لیے پانی کی فراہمی کا نظام بہتر ہوگا، ترقیاتی منصوبے کے نظرثانی شدہ ڈیزائن کا جائزہ جاری

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان میں پنجگور ڈیم کے مجوزہ ڈیزائن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر اور اس سے منسلک نہری نظام سے زرعی اراضی، کھجور کے باغات اور روایتی آبپاشی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں