تاریخ اشاعت: November 19, 2026 - 5:01 PM
CDA Completes Over 96% Construction Work on 11-Storey National Police Academy in Islamabad
اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل
▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی کی جدید عمارت بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور سمیت 11 -منزلوں پر مشتمل ہے، جسے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ اور جسمانی تربیت کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور مختلف رکاوٹوں پر مشتمل خصوصی تربیتی سہولیات شامل ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سی ڈی اے کی قیادت کی ہدایات کے تحت منصوبے کا بنیادی تعمیراتی کام صرف 15 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ حکام کے مطابق مجموعی ترقیاتی کام 96 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے اور باقی ماندہ کام مکمل ہونے کے بعد اکیڈمی کو فعال کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔