ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1320 news articles

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی سے پہلی آزمائشی پرواز لینڈ کرگئی

▫️ساؤتھ ایئر کی آزمائشی سروس کراچی اور بلوچستان کے ساحلی خطے کے درمیان فضائی رابطوں میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار

گوادر | ری نیوز پاکستان
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی سے پہلی آزمائشی پرواز لینڈ کر گئی، اور نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر نے دونوں شہروں کے درمیان ابتدائی سروس کا آغاز کیا۔ اس پیش رفت کو بلوچستان کے ساحلی خطے میں فضائی رابطوں کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
کامیاب لینڈنگ کو ایئرپورٹ کی آپریشنل تیاری اور مستقبل کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت تعمیر کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ گوادر کو پاکستان کے بڑے شہروں سے منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایئرپورٹ کو مسافروں کی آمد و رفت، کارگو ہینڈلنگ اور علاقائی ٹرانسپورٹ سروسز کے لیے تیار کیا گیا ہے، خاص طور پر مکران ڈویژن اور وسیع ساحلی پٹی کے لیے اسے اہم منصوبہ سمجھا جا رہا ہے۔
حکام اور ایوی ایشن سٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ آزمائشی پروازوں کا آغاز روٹ کی افادیت، ایئرپورٹ سسٹمز اور سروس انتظامات کا جائزہ لینے میں مدد دے گا، جس کے بعد باقاعدہ فلائٹ آپریشنز کو وسعت دی جا سکے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بہتر فضائی رابطے گوادر، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ کم کریں گے، جس سے مقامی آبادی، کاروباری طبقے، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لیے نقل و حرکت آسان ہو گی۔
یہ پیش رفت گوادر میں تجارت، سیاحت اور بندرگاہ سے منسلک سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ گوادر کو ایک بڑے تجارتی اور لاجسٹک مرکز کے طور پر آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ گوادر پورٹ پہلے ہی ایک اہم بحری سہولت کے طور پر کام کر رہی ہے۔ ایسے میں سمندری اور فضائی ٹرانسپورٹ کے درمیان بہتر رابطہ شہر کی علاقائی اہمیت کو مزید مضبوط کر سکتا ہے۔
نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان بہتر رابطہ شہر کو جدید تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق بحری اور فضائی ٹرانسپورٹ نظام کا باہمی ربط کاروبار، سفر اور لاجسٹک سروسز کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
مقامی سٹیک ہولڈرز کا خیال ہے کہ نیا فضائی روٹ خطے میں روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق باقاعدہ فلائٹ آپریشنز سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، خدمات تک رسائی بہتر بنائیں گے اور گوادر کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں سے زیادہ مؤثر انداز میں جوڑنے میں مدد دیں گے۔
پہلی آزمائشی پرواز کو گوادر کی طویل مدتی ترقی کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے فنانسنگ کی نئی ہدایات جاری کر دیں

▫️ نئی ہدایات کے تحت جائیداد کی مالیت کا تخمینہ، تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی اور انشورنس یا تکافل کوریج کی شرائط بھی متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs)، بلڈرز اور پراپرٹی ڈویلپرز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے اور مالیاتی خطرات کم کرنے کے لیے نئی فنانسنگ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عالمی یومِ بیت الخلا پر پاکستان میں صفائی و نکاسی آب کے بحران کی نشاندہی، کروڑوں افراد محفوظ سہولیات سے محروم

▫️ پاکستان کی 58 فیصد سے زائد دیہی آبادی محفوظ نکاسی و صفائی کی سہولیات سے محروم، ڈھائی کروڑ افراد اب بھی کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے پر مجبور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 19 نومبر کو عالمی یومِ بیت الخلا منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ بیت الخلا اور صفائی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی کمی کی جانب توجہ دلانا ہے۔

بلوچستان میں پنجگور ڈیم منصوبے سے زرعی اراضی اور آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ خطرات، سینیٹ کمیٹی نے منصوبے کا جائزہ شروع کر دیا

▫️ پنجگور ڈیم منصوبے سے 25 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کے لیے پانی کی فراہمی کا نظام بہتر ہوگا، ترقیاتی منصوبے کے نظرثانی شدہ ڈیزائن کا جائزہ جاری

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان میں پنجگور ڈیم کے مجوزہ ڈیزائن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر اور اس سے منسلک نہری نظام سے زرعی اراضی، کھجور کے باغات اور روایتی آبپاشی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں