ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1320 news articles

لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں زمینوں پر قبضوں کے مقدمات کیلئے خصوصی ٹریبونلز فعال

▫️پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں ایڈیشنل سیشن ججز خصوصی ٹریبونلز کے طور پر مقدمات سنیں گے، 575 زیر التوا مقدمات ٹریبونلز کو منتقل

لاہور | ری نیوز پاکستان
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایت پر پنجاب میں زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی عدالتی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ 'پنجاب پراپرٹی اونرشپ ترمیمی ایکٹ' کے تحت صوبے کے تمام 36 اضلاع میں خصوصی ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں، جہاں اراضی پر غیر قانونی قبضوں اور ملکیتی حقوق سے متعلق مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق خصوصی ٹریبونلز میں ایڈیشنل سیشن ججز فرائض انجام دیں گے۔ اس اقدام کا مقصد زمینوں پر ناجائز قبضوں، جعلی دعوؤں، تاخیری حربوں اور طویل عدالتی کارروائیوں کے باعث متاثر ہونے والے شہریوں کو فوری، مؤثر اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایت کے بعد پنجاب بھر میں زیر التوا 575 مقدمات بھی خصوصی ٹریبونلز کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں بڑی تعداد ایسے کیسز کی ہے جو حکم امتناعی، قانونی پیچیدگیوں یا دیگر وجوہات کی بنا پر طویل عرصے سے التوا کا شکار تھے۔ نئے نظام کے تحت ان مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا تاکہ اصل مالکان کو ریلیف مل سکے۔
پنجاب پراپرٹی اونرشپ ترمیمی ایکٹ کے تحت اراضی پر غیر قانونی قبضہ ثابت ہونے کی صورت میں ملوث افراد کو 3 سے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی، جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا سکیں گے۔
قانون کے تحت خصوصی ٹریبونلز کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ پولیس اور متعلقہ انتظامی اداروں کی معاونت سے قبضہ واگزار کروا کر زمین اصل اور قانونی مالکان کے حوالے کریں۔
قانونی ماہرین کے مطابق خصوصی ٹریبونلز کا قیام پنجاب میں پراپرٹی سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اراضی قبضوں کے مقدمات عام شہریوں، بیواؤں، بزرگوں، ورثا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے طویل عرصے سے سنگین مسئلہ رہے ہیں۔ خصوصی عدالتی فورم کے ذریعے ایسے مقدمات کو الگ اور تیز رفتار طریقہ کار کے تحت نمٹانے سے متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اراضی قبضوں سے متعلق مقدمات میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے اور عدالتی عمل کو زیادہ مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی سطح پر مقدمات کی منتقلی، سماعت کے شیڈول اور متعلقہ ریکارڈ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب میں اراضی پر قابضین کے خلاف خصوصی ٹریبونلز کا قیام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب شہریوں کی بڑی تعداد ملکیتی حقوق کے تحفظ، جعلی دستاویزات، قبضوں اور مقدمات کے طویل التوا سے متعلق شکایات کا سامنا کر رہی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اقدام نہ صرف عام شہریوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا بلکہ صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ، ملکیتی حقوق اور پراپرٹی لین دین کے نظام کو بھی زیادہ محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی یہ اقدام خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ بیرون ملک مقیم شہری اکثر اپنی غیر موجودگی میں جائیدادوں پر قبضوں، جعلی انتقالات اور طویل قانونی کارروائیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ خصوصی ٹریبونلز کے ذریعے ایسے کیسز کی تیز سماعت سے ان کے حقوق کے تحفظ میں بھی بہتری آنے کی امید ہے۔
عدالتی حلقوں کے مطابق یہ اقدام پنجاب میں فوری انصاف، قانون کی بالادستی اور پراپرٹی حقوق کے تحفظ کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ اگر اس نظام پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا گیا تو ناجائز قابضین کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں تیزی آ سکتی ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے فنانسنگ کی نئی ہدایات جاری کر دیں

▫️ نئی ہدایات کے تحت جائیداد کی مالیت کا تخمینہ، تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی اور انشورنس یا تکافل کوریج کی شرائط بھی متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs)، بلڈرز اور پراپرٹی ڈویلپرز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے اور مالیاتی خطرات کم کرنے کے لیے نئی فنانسنگ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عالمی یومِ بیت الخلا پر پاکستان میں صفائی و نکاسی آب کے بحران کی نشاندہی، کروڑوں افراد محفوظ سہولیات سے محروم

▫️ پاکستان کی 58 فیصد سے زائد دیہی آبادی محفوظ نکاسی و صفائی کی سہولیات سے محروم، ڈھائی کروڑ افراد اب بھی کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے پر مجبور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 19 نومبر کو عالمی یومِ بیت الخلا منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ بیت الخلا اور صفائی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی کمی کی جانب توجہ دلانا ہے۔

بلوچستان میں پنجگور ڈیم منصوبے سے زرعی اراضی اور آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ خطرات، سینیٹ کمیٹی نے منصوبے کا جائزہ شروع کر دیا

▫️ پنجگور ڈیم منصوبے سے 25 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کے لیے پانی کی فراہمی کا نظام بہتر ہوگا، ترقیاتی منصوبے کے نظرثانی شدہ ڈیزائن کا جائزہ جاری

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان میں پنجگور ڈیم کے مجوزہ ڈیزائن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر اور اس سے منسلک نہری نظام سے زرعی اراضی، کھجور کے باغات اور روایتی آبپاشی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں