تاریخ اشاعت: March 2, 2026 - 10:39 AM
Punjab CM Maryam Nawaz’s Apni Chhat Apna Ghar Program Transforming Thousands of Lives
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ہزاروں زندگیاں بدلنے لگا
▫️اب تک ایک لاکھ 31ہزار 305 خاندان مستفید ▫️80,248 ہزار مکانوں کی تعمیر مکمل
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہزاروں زندگیاں بدلنے لگی ہیں، پروگرام میں اب تک 46,787 گھروں کی تعمیر حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ 181ارب روپے سے زائ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہزاروں زندگیاں بدلنے لگی ہیں، پروگرام میں اب تک 46,787 گھروں کی تعمیر حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
181ارب روپے سے زائد فنڈز گھروں کی تعمیر پر خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 7.3 ارب روپے کی ریکوری مکمل ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شفاف، تیز اور مؤثر عملدرآمد جاری، جبکہ شہری و دیہاتی علاقوں میں گھروں کی تعمیر جاری ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مستحق خاندانوں تک رسائی کے لیے صوبہ بھر میں دفاتر قائم ہیں، جبکہ آن لائن درخواست کا طریقہ کار انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔