تاریخ اشاعت: March 10, 2026 - 2:05 PM
Modern Monitoring System Introduced to Oversee Development Projects in Punjab.
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف.
▫️ وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کی رئیل ٹائم نگرانی ممکن. ▫️ محکمہ ہاؤسنگ کا جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ شفافیت اور رفتار بڑھانے میں معاون.
لاہور | ری نیوز پاکستان حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر میں جاری تعمیراتی، رہائشی...
حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر میں جاری تعمیراتی، رہائشی اور شہری ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب نے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایات پر اس مقصد کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار کیا ہے جس کے ذریعے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے گی۔
ترجمان کے مطابق ڈیش بورڈ میں جدید مانیٹرنگ فیچرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار جانچنے کے لیے خصوصی پیرا میٹرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس نظام کے ذریعے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا رئیل ٹائم ڈیٹا دستیاب ہوگا جس سے انتظامی نگرانی مزید مؤثر ہو سکے گی۔
جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے ذریعے شہری ترقیاتی اسکیموں اور رہائشی منصوبوں پر عملدرآمد کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔