تاریخ اشاعت: March 11, 2026 - 1:17 PM
Delay in Diamer-Bhasha Dam construction termed a threat to national survival.
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر پر تشویش، رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت.
▫️ زمین کے حصول کے عمل کو تیز کرنے اور مقامی مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور. ▫️ تاخیر کو پانی، خوراک اور توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا گیا.
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے ملک کے اہم آبی منصوبے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو درپیش رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے ملک کے اہم آبی منصوبے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو درپیش رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے مقامی آبادی اور صوبائی حکام پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے اور زمین کے حصول کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔
اجلاس کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کی جبکہ اجلاس میں واپڈا اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم سے متعلق مختلف انتظامی اور تکنیکی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے خبردار کیا کہ اس اہم آبی منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر ملک کے لیے پانی، خوراک اور توانائی کی سلامتی کے حوالے سے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بڑے آبی ذخائر کی بروقت تکمیل مستقبل میں زرعی پیداوار، بجلی کی پیداوار اور آبی وسائل کے مؤثر انتظام کے لیے ناگزیر ہے۔
منصوبے کی بروقت تکمیل نہ صرف پانی کے ذخائر میں اضافہ کرے گی بلکہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور علاقائی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جس سے متعلقہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں اور بنیادی ضرویات کی بہتری کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔