ری نیوز پر واپس جائیں

اراضی نامہ

89 news articles

میڈیا گروپ کی عمارات اور اثاثوں کی فروخت، کارکنوں کا مستقبل اور ریاست کی ذمہ داری

پاکستان کی میڈیا صنعت ایک بار پھر ایک ایسے موڑ پر کھڑی دکھائی دیتی ہے جہاں اداروں کی مالی مشکلات، مالکان کے کاروباری فیصلے اور کارکنوں کے معاشی حقوق ایک دوسرے کے سامنے آ کھڑے ہوئے ہیں۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جنگ گروپ کی عمارتوں اور اثاثہ جات کی فروخت کے اشتہار پر اظہار تشویش محض ایک تنظیمی ردعمل نہیں، بلکہ اس وسیع تر بحران کی نشاندہی ہے جس کا سامنا ملک کے ہزاروں میڈیا ورکرز کئی برسوں سے کر رہے ہیں۔
جنگ گروپ پاکستان کے بڑے اور پرانے میڈیا اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ ایسے ادارے کی جانب سے لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں دفاتر اور اثاثہ جات کی فروخت کے اشتہار نے صحافتی حلقوں میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ سوال یہ نہیں کہ کوئی نجی ادارہ اپنی جائیداد فروخت کیوں کر رہا ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ اگر اس فروخت کے پس منظر میں کاروبار سمیٹنے، دفاتر بند کرنے یا کارکنوں کو غیر محفوظ چھوڑنے کا امکان موجود ہے تو پھر ان ہزاروں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کون کرے گا؟
پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے جس تشویش کا اظہار کیا ہے، اسے سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں میڈیا مالکان کی ایک بڑی تعداد نے ماضی میں مالی بحران کا جواز پیش کرتے ہوئے کارکنوں کی تنخواہوں میں تاخیر، برطرفیوں اور واجبات کی عدم ادائیگی جیسے اقدامات کیے۔ کئی اداروں میں ملازمین برسوں سے اپنے بقایا جات کے لیے قانونی فورمز کے چکر لگا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں اگر کوئی بڑا میڈیا گروپ اپنے اثاثے فروخت کرتا ہے تو کارکنوں کا خوف فطری ہے۔
یہاں حکومت اور متعلقہ اداروں کا کردار نہایت اہم ہو جاتا ہے۔ میڈیا ادارے صرف کاروباری مراکز نہیں ہوتے، یہ عوامی شعور، جمہوری مکالمے اور اطلاعاتی نظام کا بنیادی حصہ بھی ہوتے ہیں۔ اگر میڈیا اداروں کی فروخت یا بندش کے نتیجے میں ہزاروں کارکن بے روزگار ہوتے ہیں، ان کے واجبات رُک جاتے ہیں یا زیر التوا قانونی معاملات متاثر ہوتے ہیں تو یہ صرف ایک نجی کاروباری مسئلہ نہیں رہتا، بلکہ ایک سماجی اور ریاستی مسئلہ بن جاتا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی میڈیا ادارے کی جائیداد یا اثاثہ فروخت کرنے سے پہلے کارکنوں کے واجبات، تنخواہوں، گریجویٹی، قانونی دعووں اور زیر التوا کیسز کا تحفظ کیا جائے۔ آئی ٹی این ای سمیت متعلقہ فورمز کو بھی ایسے معاملات میں تیز رفتار کارروائی کرنی چاہیے تاکہ کارکن برسوں تک انصاف کے منتظر نہ رہیں۔
میڈیا کی آزادی صرف اداروں کی آزادی کا نام نہیں، بلکہ میڈیا کارکنوں کے معاشی تحفظ سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ جب صحافی، رپورٹرز، کیمرہ مین، ڈیسک ورکرز اور دیگر ملازمین اپنی تنخواہوں اور روزگار کے عدم تحفظ کا شکار ہوں گے تو آزاد اور مضبوط صحافت کا خواب کمزور پڑ جائے گا۔ جنگ گروپ کے اثاثوں کی فروخت کے معاملے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کارکن کب تک مالکان کے کاروباری فیصلوں کا بوجھ اٹھاتے رہیں گے؟ ریاست کو اس سوال کا جواب عملی اقدامات کی صورت میں دینا ہوگا۔
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی انتخابی مہم: قیادت، کارکردگی اور ڈیلرز کی توقعات

▫️ ریاض حسین

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی انتخابی مہم رئیل اسٹیٹ برادری کے لیے اپنی ترجیحات طے کرنے کا اہم موقع ہے۔

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ صارفین کے حقوق کا تحفظ کیوں کمزور ہے، سرمایہ لگانے والے انصاف کے لیے کہاں جائیں؟

پاکستان میں اپنا گھر خریدنا لاکھوں شہریوں کا خواب ہے، مگر اس خواب کی تعبیر بعض اوقات زندگی بھر کی جمع پونجی خطرے میں ڈال دیتی ہے۔

پراپرٹی فراڈ اور گمراہ کن تشہیر: پاکستان میں جائیداد کے خریداروں کو درپیش پوشیدہ خطرات

▫️

پاکستان کا رئیل اسٹیٹ شعبہ ہر سال اربوں روپے کی سرمایہ کاری اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، لیکن پُرکشش اشتہارات، شاندار ماسٹر پلانز اور بھاری منافع کے وعدوں کے پیچھے ایک سنگین مسئلہ مسلسل موجود ہے۔

ڈی ایچ اے لاہور پرزم 9 میں  رہائشی و کمرشل علاقوں کی آبادکاری کا عمل آگے بڑھنے لگا

ڈی ایچ اے لاہور کا فیز 9 پرزم شہر کے اہم ابھرتے ہوئے رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں شامل ہے، جہاں 2026 کے دوران پلاٹس کا قبضہ کھولنے کے بعد ترقیاتی اور تعمیراتی سرگرمیوں کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔

پراپرٹی ٹیکس بمقابلہ رئیل اسٹیٹ: کیا پاکستان درست توازن قائم کر سکتا ہے؟

پاکستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر اس وقت ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔

پراپرٹی خریدنے سے پہلے صرف کاغذات کی جانچ کر لینا کافی نہیں

پراپرٹی خریدنا زندگی کے بڑے مالی فیصلوں میں شامل ہے۔

پاکستان میں نئے ہاؤسنگ منصوبوں کی سرگرمیاں تیز، شہری ترقی اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئی جہتیں متعارف

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی، شہروں کی توسیع اور رہائشی ضروریات میں اضافے کے باعث نئے ہاؤسنگ منصوبوں کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

نقشے کی منظوری سے محفوظ عمارت تک: پاکستان میں بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد کیوں ضروری ہے؟

پاکستان کے بڑے شہروں میں بلند عمارتوں، رہائشی منصوبوں، کمرشل پلازوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن: شہریوں کے اربوں روپے کیسے محفوظ ہوں گے؟

▫️اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن: شہریوں کے اربوں روپے کیسے محفوظ ہوں گے؟

اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں نے ایک بار پھر اس سوال کو زندہ کر دیا ہے کہ آخر وفاقی دارالحکومت میں ایسی سوسائٹیاں وجود میں کیسے آتی ہیں، کون ان کی نگرانی کا ذمہ دار ہے، اور شہریوں کی جمع پونجی کو تحف...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں