تاریخ اشاعت: April 7, 2026 - 4:03 PM
55 Member Delegation of Gilgit-Baltistan Officers Visits LDA Head Office, Briefed on Various Departments
گلگت بلتستان کے 55 رکنی افسران کے وفد کی ایل ڈی اے ہیڈ آفس آمد، مختلف شعبوں بارے بریفنگ
▫️وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ و دیگر افسران شامل تھے
لاہور : ری نیوز پاکستان گلگت بلتستان کے 55 رکنی افسران کے وفد نے ایل ڈی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں مختلف شعبوں کی کارکردگی اور ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ و دیگر افسران شامل ت...
گلگت بلتستان کے 55 رکنی افسران کے وفد نے ایل ڈی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں مختلف شعبوں کی کارکردگی اور ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔
وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ و دیگر افسران شامل تھے۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق نے وفد کو خوش آمدید کہا۔
افسران کو آئی ٹی ریفارمز، ماسٹر پلاننگ، ٹاؤن پلاننگ بارے بریفنگ دی گئی ۔ وفد کو ایل ڈی اے کی ورکنگ اور جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ ماسٹر پلاننگ ، اربن پلاننگ، ٹاؤن پلاننگ سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کی ورکنگ اور آئی ٹی ریفارمز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کو lovable بنانے کے لیے سسٹین ایبل ماحول کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وفد کو ریونیو جنریشن میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیف ٹاؤن پلانر، چیف میٹروپولیٹن پلاننگ ، چیف آئی ٹی، ڈائریکٹر فنانس و دیگر افسران موجود تھے۔