تاریخ اشاعت: October 17, 2026 - 5:31 PM
Al Kabir Developers Achieved More Progress in 2026 Than in the Previous 10 Years: Chaudhry Aurangzeb
الکبیر ڈویلپرز نے جو ترقی 2026 میں کی گزشتہ 10 برسوں میں بھی نہیں کی: چوہدری اورنگزیب
▫️ رواں برس کے اختتام تک کئی اور خوشخبریاں بھی لائیں گے، جنوری 2027 میں سیکٹر اے اور بی کا پوزیشن دے دینگے: چئیر مین الکبیر ٹاؤن کی گفتگو
لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان چیئرمین الکبیر ڈیویلپرز چوہدری اورنگزیب نے کہا ہے کہ الکبیر ڈیویلپرز نے جو ترقی اس ایک سال میں کی وہ گزشتہ 10 برسوں میں بھی نہیں ہوئی، اگلے سال جنوری میں سیکٹر کا پوزیشن دیں گے۔
لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان
چیئرمین الکبیر ڈیویلپرز چوہدری اورنگزیب نے کہا ہے کہ الکبیر ڈیویلپرز نے جو ترقی اس ایک سال میں کی وہ گزشتہ 10 برسوں میں بھی نہیں ہوئی، اگلے سال جنوری میں سیکٹر کا پوزیشن دیں گے۔ گولف انکلیو اور اوورسیز پرائم دونوں چھوٹے بلاک ہیں ان دونوں بلاکس کے پلاٹوں کو سیکٹر اے میں ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔ انشاءاللہ ان دونوں کا جنوری 2007 میں پوزیشن دیں گے اور جنوری میں ہی زون اے اور زون بی کا پوزیشن بھی سٹارٹ کر دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد زون سی اور ڈی کا پوزیشن ائے گا اور پھر کنگز ٹاؤن کا فائنل میپ 15 اکتوبر تک آجائے گا اور ان لوگوں کو پلاٹ الاٹ کر دیں گے جن کی ادائیگیوں اپڈیٹڈ ہوں گی۔ چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ 2026 کے آخر تک ہم اور بھی خوشخبریاں لائیں گے جبکہ اگلے برس یہ خوشخبریاں ڈبل اور ٹرپل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ 2026 کے خاتمے سے پہلے الکبیر ٹاؤن 'بیسٹ ڈویلپر اف پاکستان'کا ٹائٹل حاصل کرے گا اور یہ ٹائٹل میں آ پ کے نام کروں گا۔