تاریخ اشاعت: April 9, 2026 - 5:30 PM
Awareness Campaign Intensifies Against Illegal Encroachments Along Canals
نہر کنارے ناجائز تجاوزات کے خلاف آگاہی مہم تیز
▫️ ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی کارروائی
قصور : صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر | ری نیوز پاکستان ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی خصوصی ہدایات پر ناہر کنارے ناجائز تجاوزات کے خلاف آگاہی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی آفیسر، میڈم مبین یونس نے اپنی ٹیم ...
ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی خصوصی ہدایات پر ناہر کنارے ناجائز تجاوزات کے خلاف آگاہی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی آفیسر، میڈم مبین یونس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کنگن پور نہر، موکل روڈ اور لنڈیا والے روڈ کے اطراف کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران میونسپل کمیٹی کا عملہ، جس میں کلرک سید عاشق حسین شاہ، انسپکٹر طارق، نائب قاصد اور دیگر شامل تھے، علاقے کے دکانداروں، ریڑھی بانوں اور اسٹال مالکان کو آگاہی دیتے ہوئے نہر کنارے قائم تمام غیر قانونی تجاوزات فوری ہٹانے کی ہدایت دی۔
میڈم مبین یونس نے کہا کہ ریڑھیاں، مرغیوں کے پنجرے، عارضی اسٹال اور دیگر سامان فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ دوسری مرتبہ باقاعدہ وارننگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہروں کے اطراف کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے شجرکاری مہم شروع کی جائے گی اور مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔
میڈم مبین یونس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی تجاوزات خود ختم کریں، بصورت دیگر میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں آئندہ مرحلے میں باقاعدہ کارروائی کرتے ہوئے تمام ناجائز سامان ضبط کریں گی۔
انتظامیہ نے کہا کہ یہ مہم کنگن پور نہر، موکل روڈ، لنڈیا والے روڈ اور دیگر مقامات پر بھی جاری رکھی جائے گی تاکہ نہروں کے اطراف کو صاف، محفوظ اور خوشنما بنایا جا سکے۔