تاریخ اشاعت: February 24, 2026 - 3:58 PM
CDA Chief Muhammad Ali Randhawa Visits Ramadan Sahulat Bazaar, Reviews Prices and Facilities in Islamabad
سی ڈی اے چیئرمین محمد علی رندھاوا کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، قیمتوں اور سہولیات کا جائزہ
▫️محمد علی رندھاوا نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی، معیار اور اسٹاک کی تفصیلی جانچ کی
اسلام آباد: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز سیکٹر ایچ-9 میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ممبر ایڈمنسٹریشن طل...
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز سیکٹر ایچ-9 میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سی او او ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے رمضان سہولت بازار میں اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی، معیار اور مختلف اشیاء کے اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بازار میں موجود شہریوں سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں، بروقت فراہمی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بریفنگ کے دوران متعلقہ افسران نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے سات مختلف مقامات پر سبسڈی والے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام اشیائے ضروریہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیاب ہیں اور نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو آگاہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں جبکہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق رمضان سہولت بازار میں ڈیجیٹل ادائیگی اور کیش لیس نظام مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں اور رمضان بازاروں و عام مارکیٹوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں جبکہ ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبرز بھی شہریوں کی سہولت کے لیے واضح طور پر درج کیے جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے صفائی، سیکیورٹی اور پارکنگ کے مؤثر انتظامات کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے سرکاری نرخوں سے زائد وصولی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔