ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

848 news articles

سی ڈی اے نے جناح گارڈن ون میں سکول اور کھیل کے میدان کی اراضی پر تعمیرات غیرقانونی قرار دے دیں

سی ڈی اے نے جناح گارڈن ون میں سکول اور کھیل کے میدان کی اراضی پر تعمیرات غیرقانونی قرار دے دیں

▫️اتھارٹی نے خریداروں اور رہائشیوں کو رفاہ عامہ کے پلاٹس کی خریداری یاان پر تعمیر سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ اراضی پر الاٹمنٹ، منتقلی اور لین دین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں

اسلام آباد : ری نیوز پاکستان
کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جناح گارڈن ون ہاؤسنگ سکیم، زون فائیو میں رفاہ عامہ کے لیے مختص پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات، الاٹمنٹ اور جائیداد کی خرید و فروخت کے خلاف شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق سکول اور کھیل کے میدان کے لیے مخصوص اراضی پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے غیرقانونی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ عوامی نوٹسز میں رہائشیوں، سرمایہ کاروں اور ممکنہ خریداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیم میں کسی بھی جائیداد کی خریداری یا تعمیر سے پہلے مکمل احتیاط کریں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص نشاندہی شدہ پلاٹس پر کی جانے والی کسی بھی الاٹمنٹ، منتقلی، فروخت یا تعمیر کو قانون کے تحت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
سی ڈی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی پراپرٹی لین دین سے پہلے اراضی کی قانونی حیثیت اور سرکاری ریکارڈ کی لازمی تصدیق کریں، تاکہ بعد میں مالی نقصان یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
اتھارٹی کے مطابق متنازع پلاٹس میں سے ایک کو جناح گارڈن ون کے 9 اپریل 2011 کو منظور کیے گئے لے آؤٹ پلان میں سکول کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ منظور شدہ ترقیاتی شرائط کے تحت یہ زمین عوامی استعمال کے لیے سی ڈی اے کو منتقل کی جانی تھی۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سپانسرز کو اگست اور دسمبر 2025 میں سرکاری خطوط کے ذریعے اراضی کی منتقلی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم یہ معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔
ایک دوسرے نوٹس میں سی ڈی اے نے کھیل کے میدان کے لیے مختص زمین پر تعمیر کیے گئے ایک ڈھانچے کی نشاندہی بھی کی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق یہ پلاٹ 16 نومبر 2011 کو ٹرانسفر ڈیڈ نمبر 14313 کے ذریعے پہلے ہی سی ڈی اے کو منتقل کیا جا چکا تھا اور اب یہ سرکاری ملکیت کا حصہ ہے۔
سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ اس زمین پر کسی بھی قسم کی تعمیر، قبضہ یا رہائشی استعمال مکمل طور پر غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق یہ نوٹسز عوامی آگاہی مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد سکولوں، کھیل کے میدانوں، پارکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے مختص زمین کا تحفظ کرنا اور غیرقانونی پراپرٹی لین دین کو روکنا ہے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سکول، کھیل کے میدان، پارکس اور دیگر سہولتی علاقے کسی بھی منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کے بنیادی حصے ہوتے ہیں اور انہیں رہائشیوں کی طویل مدتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق ایسے پلاٹس کو رہائشی یا تجارتی استعمال میں تبدیل کرنا نہ صرف شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ منظور شدہ ترقیاتی منصوبے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
سی ڈی اے کی حالیہ کارروائی اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سکیموں میں ضابطہ کار کی نگرانی سخت کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، خصوصاً ان معاملات میں جہاں عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کا استعمال تبدیل کیا جا رہا ہو۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق جناح گارڈن فیز ون کا منظور شدہ لے آؤٹ پلان 2018 میں منسوخ کر دیا گیا تھا، جبکہ ہاؤسنگ سکیم کو اب تک سی ڈی اے کی جانب سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ، یعنی این او سی، بھی جاری نہیں کیا گیا۔
اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہری منصوبہ بندی کے قوانین پر عمل درآمد، عوامی اراضی کے تحفظ اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، تاکہ رہائشیوں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے
وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں