تاریخ اشاعت: September 11, 2026 - 11:03 AM
CDA Orders Demolition of Illegal Structures at Water Supply Installations
سی ڈی اے کا واٹر سپلائی تنصیبات پر غیر قانونی تعمیرات کے گرانے کا حکم
▫️حکام کو کارروائی مکمل کرکے اس کی تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے 25 روز کی مہلت دی گئی ہے
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد بھر میں اپنی واٹر سپلائی تنصیبات پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور غیر مجاز قابضین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد بھر میں اپنی واٹر سپلائی تنصیبات پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور غیر مجاز قابضین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف واٹر سپلائی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق واٹر ورکس، سمپس، ٹیوب ویلز اور زیرِ زمین و بالائی پانی کی ٹنکیوں کے مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق بعض مقامات پر سی ڈی اے کی جانب سے منظور شدہ نقشوں اور حدود سے تجاوز کرتے ہوئے اضافی کمرے اور رہائشی کوارٹرز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔
سی ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتھارٹی کی زمین سے غیر مجاز قابضین کو ہٹائیں اور بغیر منظوری تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو مسمار کریں۔ کارروائی ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے کی جائے گی۔
اتھارٹی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بعض قابضین بجلی اور گیس کے استعمال کے لیے علیحدہ میٹرز کے بغیر سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ ہر الاٹ شدہ کوارٹر کے لیے بجلی اور گیس کے الگ کنکشن اور میٹرز ہوں گے جبکہ ان کے بل متعلقہ قابضین خود ادا کریں گے۔
حکام کو کارروائی مکمل کرکے اس کی تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے 25 روز کی مہلت دی گئی ہے۔
سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ احکامات پر عمل درآمد میں ناکام رہنے والے متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔