ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

848 news articles

سی ڈی اے نے نجی ہاؤسنگ سکیموں کی نگرانی سخت کردی، منظور شدہ لے آؤٹ پلان نمایاں کرنے کا حکم

سی ڈی اے نے نجی ہاؤسنگ سکیموں کی نگرانی سخت کردی، منظور شدہ لے آؤٹ پلان نمایاں کرنے کا حکم

▫️ڈویلپرز کو منظور شدہ لے آؤٹ پلان آن لائن جاری کرنے، منصوبوں اور بکنگ دفاتر پر موجودہ منظوری کی حیثیت نمایاں کرنے اور خریداروں کی تصدیق کیلئے کیو آر کوڈ فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : ری نیوز پاکستان
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سکیموں اور رئیل اسٹیٹ منصوبوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، جن کے تحت ڈویلپرز کیلئے منظور شدہ لے آؤٹ پلان عوامی سطح پر نمایاں کرنا اور منصوبوں کی منظوری سے متعلق تازہ معلومات خریداروں کو فراہم کرنا لازم ہوگا۔
ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کی پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانا، غلط معلومات اور دھوکہ دہی کی روک تھام کرنا اور خریداروں کو کسی بھی جائیداد میں سرمایہ کاری سے پہلے منصوبے کی قانونی اور منصوبہ بندی سے متعلق حیثیت کی تصدیق کا موقع فراہم کرنا ہے۔
سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق یہ اقدامات قومی احتساب بیورو (نیب ) اسلام آباد/راولپنڈی کی ان نشاندہیوں کے بعد کیے گئے ہیں جن میں بعض سپانسرز اور ڈویلپرز کی جانب سے منصوبوں کی منظوری کی حیثیت عوام کے سامنے پیش کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔
سی ڈی اے کے مطابق بعض ڈویلپرز منظور شدہ لے آؤٹ پلان ظاہر نہیں کر رہے تھے جبکہ کچھ منصوبوں میں پرانے یا غیر منظور شدہ پلان عوام کو دکھائے جا رہے تھے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے طریقہ کار سے خریدار منصوبے کی اصل قانونی حیثیت کے بارے میں گمراہ ہوسکتے ہیں اور انہیں مالی نقصان یا دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نئی ہدایات کے تحت نجی ہاؤسنگ سکیموں کے سپانسرز اور ڈویلپرز کو اپنے منظور شدہ لے آؤٹ پلان اپنی سرکاری ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنا ہوں گے اور اس معلومات کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ بھی کرنا ہوگا۔
ڈویلپرز کو منصوبوں کے استقبالیہ مقامات اور بکنگ دفاتر میں بھی منظور شدہ پلان اور منصوبے کی موجودہ منظوری کی حیثیت نمایاں طور پر دکھانا ہوگی۔
نمایاں کی گئی معلومات کے ساتھ ایک کیو آر کوڈ بھی فراہم کرنا لازم ہوگا جو منصوبے کی سرکاری ویب سائٹ سے منسلک ہوگا، تاکہ ممکنہ خریدار خریداری یا سرمایہ کاری سے پہلے تازہ اور تفصیلی معلومات تک براہ راست رسائی حاصل کرسکیں۔
سی ڈی اے نے متعلقہ پلاننگ اور انفورسمنٹ ونگز کو ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور متعلقہ ادارے کو تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
الاٹمنٹ لیٹرز کی جانچ مزید سخت
ایک اور اہم اقدام کے تحت سی ڈی اے نے نجی سکیموں کے سپانسرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے الاٹمنٹ لیٹرز کے طریقہ کار کو بھی مزید سخت کردیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق کسی بھی سپانسر کی جانب سے جاری کیا گیا الاٹمنٹ لیٹر اس وقت تک قابل قبول تصور نہیں ہوگا جب تک متعلقہ ڈائریکٹر پلاننگ یا ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کی جانب سے خصوصی طور پر مجاز ایسے افسر سے اس کی جانچ نہ کرالی جائے جو ڈائریکٹر پلاننگ کے عہدے سے کم نہ ہو۔
اس اقدام کے ذریعے پلاٹس یا یونٹس کی باقاعدہ الاٹمنٹ سے پہلے ایک اضافی ریگولیٹری جانچ شامل کردی گئی ہے۔
سی ڈی اے پلاننگ ونگ کا متعلقہ ڈائریکٹوریٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ایم آئی ایس یا انٹرپرائز ریسورس پلاننگ، ای آر پی نظام کے ذریعے یہ بھی یقینی بنائے گا کہ صرف وہی پلاٹس الاٹ یا منتقل کیے جائیں جو منظور شدہ لے آؤٹ پلان کا حصہ ہوں۔
یہ پابندی ہاؤسنگ سکیموں، فارم ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل سکیموں پر لاگو ہوگی جو سی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔
عمودی ہاؤسنگ منصوبوں اور الگ کمرشل منصوبوں میں صرف وہی اپارٹمنٹس، دفاتر، دکانیں یا دیگر یونٹس الاٹ یا منتقل کیے جاسکیں گے جو منظور شدہ بلڈنگ پلان میں شامل ہوں گے۔
منظور شدہ لے آؤٹ یا بلڈنگ پلان سے باہر موجود کسی بھی پلاٹ یا یونٹ کی الاٹمنٹ یا منتقلی اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک تمام مطلوبہ شرائط پوری نہ کردی جائیں اور متعلقہ قانونی تقاضوں پر عمل نہ کرلیا جائے۔
نئے اقدامات کے بعد منصوبوں کی منظوری اور پراپرٹی ٹرانزیکشنز کے درمیان ریگولیٹری تعلق مزید مضبوط ہوگا، جس سے ایسے پلاٹس یا یونٹس کی فروخت یا منتقلی مشکل ہوجائے گی جو منظور شدہ منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔
ممکنہ خریداروں کیلئے یہ نیا نظام اضافی تحفظ فراہم کرسکتا ہے کیونکہ منظور شدہ منصوبوں سے متعلق معلومات بکنگ دفاتر اور منصوبوں کے مقامات کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی دستیاب ہوں گی۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ، شفافیت میں اضافہ اور اسلام آباد کے نجی ہاؤسنگ اور کمرشل پراپرٹی شعبے میں غیر قانونی یا غیر مجاز سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔
نئی ہدایات کے بعد ڈویلپرز پر یہ ذمہ داری بھی مزید بڑھ جائے گی کہ وہ خریداروں کو منصوبوں کی موجودہ ریگولیٹری حیثیت کے بارے میں درست اور تازہ معلومات فراہم کریں، جبکہ خریداروں کو بھی کسی پراپرٹی سے متعلق فیصلہ کرنے سے پہلے اہم تفصیلات کی تصدیق کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں