تاریخ اشاعت: November 6, 2026 - 1:01 PM
CDA Tightens Plot File Verification Rules in Islamabad
سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پلاٹ فائلوں کی تصدیق کے قواعد سخت کردیے
▫️ فائل کی اصلیت کی جانچ سے پہلے ڈائریکٹر جنرل (لینڈ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ) کی منظوری لینا لازم ہوگا
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پلاٹ فائلوں کی تصدیق اور جائیداد سے متعلق درخواستوں کی کارروائی کے لیے نئے طریقۂ کار متعارف کراتے ہوئے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلاجواز تصدیقی عمل سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس سے درخواست گزاروں کو تا...
ممبر اسٹیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ بعض معاملات میں مناسب وجوہ یا ٹھوس بنیاد کے بغیر پلاٹ فائلوں کی تصدیق شروع کررہا تھا۔ سی ڈی اے نے کہا کہ اس عمل سے مقدمات کی کارروائی میں غیر ضروری تاخیر اور درخواست گزاروں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔
نئی ہدایات کے تحت کسی پلاٹ فائل کی اصلیت کی تصدیق کا عمل شروع کرنے سے پہلے ڈی جی (لینڈ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ) سے پیشگی منظوری لینا ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹر جنرل کو پلاٹ فائلوں کی تصدیق، نوا ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ (این ڈی سی) کی درخواستوں اور جائیداد سے متعلق دیگر امور کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے واضح مدت مقرر کرکے مشتہر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق ترجیحاً کوئی فائل ایک ہی ڈیسک پر تین دن سے زیادہ زیرِ التوا نہیں رہنی چاہیے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد انتظامی کارکردگی بہتر بنانا، معاملات بروقت نمٹانا اور اسٹیٹ ونگ میں غیر ضروری تاخیر روکنا ہے۔