تاریخ اشاعت: February 27, 2026 - 10:11 AM
CEO CBD PUNJAB & RUDA IMRAN AMIN MEETS CM’S ADVISOR ALI MUSTAFA DAR ON AI INTEGRATION & TOKENIZATION
سی ای او سی بی ڈی پنجاب اور روڈا عمران امین کی وزیراعلیٰ کے مشیر علی مصطفیٰ ڈار سے اے آئی اور ٹوکنائزیشن کے حوالے سے ملاقات
▫️اعلیٰ سطحی ملاقات میں سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں میں اے آئی اور ٹوکنائزیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ▫️ملاقات میں اے آئی پر مبنی گورننس ماڈلز کے ذریعے آپریشنل کارکردگی، شہری منصوبہ بندی، شفافیت اور فلیگ شپ ترقیاتی منصوبوں میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دینے پر گفتگو۔
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان سی ای او سی بی ڈی پنجاب اور روڈا عمران امین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اے آئی و خصوصی اقدامات، علی مصطفیٰ ڈار سے ملاقات کی۔ اعلیٰ سطحی ملاقات میں سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے جا...
سی ای او سی بی ڈی پنجاب اور روڈا عمران امین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اے آئی و خصوصی اقدامات، علی مصطفیٰ ڈار سے ملاقات کی۔ اعلیٰ سطحی ملاقات میں سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں میں اے آئی اور ٹوکنائزیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سی ای او سی بی ڈی پنجاب اور روڈا عمران امین اورعلی مصطفیٰ ڈارنے اے آئی پر مبنی گورننس ماڈلز کے ذریعے آپریشنل کارکردگی، شہری منصوبہ بندی، شفافیت اور فلیگ شپ ترقیاتی منصوبوں میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔
ملاقات میں اسمارٹ انفراسٹرکچر مینجمنٹ، پیش گوئی پر مبنی تجزیات (Predictive Analytics)، ڈیجیٹل سروس ڈیلیوری اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹمز کے نفاذ پر بھی غور کیا گیا۔
اس ملاقات میں بڑے پیمانے پر شہری ترقی کے منصوبوں میں شفافیت، رسائی اور سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے کے لیے اثاثہ جاتی ٹوکنائزیشن فریم ورک کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈیجیٹل اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کو رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور محفوظ، ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ مالیاتی نظام کی تشکیل کے ایک مستقبل دوست اقدام کے طور پر زیرِ بحث لایا گیا۔
علی مصطفیٰ ڈار نے سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کی جانب سے اے آئی اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پالیسی رہنمائی، تکنیکی اشتراک اور پائلٹ منصوبوں کے اجراء میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو اسمارٹ اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ شہری ترقی کا نمایاں مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب اور روڈا عمران امین نے علی مصطفیٰ ڈار کو سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے اس وژن پر روشنی ڈالی کہ عمودی ترقی، پائیداری اور اسمارٹ سٹی اصولوں کے ذریعے شہری ترقی کو نئی جہت دی جائے گی۔ انہوں نے حکومتِ پنجاب کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈا سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجیز اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے اختتام پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے منتخب منصوبوں میں اے آئی کے انضمام اور ٹوکنائزیشن کے پائلٹ اقدامات کے لیے ایک منظم روڈمیپ ترتیب دیا جائے گا۔