تاریخ اشاعت: April 17, 2026 - 4:45 PM
Chunian Sutlej Stadium Falling into Ruins Amid Neglect
چونیاں ستلج اسٹیڈیم خستہ حالی کا شکار، کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگا
▫️ شہریوں کی انتظامیہ سے بحالی اور بہتری کے فوری اقدامات کی اپیل
چونیاں : صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر | ری نیوز پاکستان چونیاں میں واقع ستلج اسٹیڈیم جو گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے قائم ہے، اب خستہ حالی کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق اسٹیڈیم میں بنیادی ...
چونیاں میں واقع ستلج اسٹیڈیم جو گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے قائم ہے، اب خستہ حالی کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
مقامی شہریوں کے مطابق اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جبکہ دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث عمارت اور گراؤنڈ دونوں خراب حالت میں پہنچ چکے ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں تقریباً ختم ہو چکی ہیں، جس سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں سے محرومی کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی حالت دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے، لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کی بحالی کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ستلج اسٹیڈیم کی فوری بحالی کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں اور اسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی بحالی نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی۔