تاریخ اشاعت: April 9, 2026 - 11:37 AM
Construction of Fashion Avenue Begins in Kasur Under Beautification Plan
قصور میں بیوٹیفکیشن پلان تحت فیشن ایونیوکی تعمیر کا آغاز
▫️ شہباز خان روڈ کو جدید کمرشل کوریڈور میں تبدیل کرنے کا منصوبہ
قصور : صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر | ری نیوز پاکستان ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایات پر شہر میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت شہباز خان روڈ پر فیشن ایونیو کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ شہری حسن میں اضافے اور جدید سہ...
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایات پر شہر میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت شہباز خان روڈ پر فیشن ایونیو کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ شہری حسن میں اضافے اور جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
فیشن ایونیو منصوبے کے تحت سڑک کے اطراف کو جدید اور منظم کمرشل کوریڈور میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں یکساں ڈیزائن، معیاری انفراسٹرکچر اور خوبصورت لینڈ اسکیپنگ کے ذریعے ایک دلکش شہری ماحول تشکیل دیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد شہباز خان روڈ ایک ماڈل کمرشل زون کی حیثیت اختیار کر جائے گی، جہاں شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور شہر کا مجموعی تاثر بھی مزید بہتر ہوگا۔
یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور حکومت پنجاب کی شہری ترقی و بیوٹیفکیشن پالیسی کا حصہ ہے، جس کے تحت اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔