تاریخ اشاعت: January 23, 2026 - 3:49 PM
Construction of modern fruit and vegetable market underway in Kasur.
قصور میں جدید سبزی و پھل منڈی کی تعمیر، ماڈرن سہولیات سے آراستہ منصوبہ.
شفاف نیلامی، بہتر انتظامات اور معیار کی یقین دہانی کے ساتھ عوامی سہولت پر زور
قصور ڈسٹرکٹ رپورٹر صدف ارشد | ری نیوز پاکستان
قصور کے علاقے دولے والا میں ایک جدید سبزی و پھل منڈی کی تعمیر جاری ہے، جو پنجاب حکومت کے “ماڈرن پنجاب” اقدام کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر کی سبزی اور پھل منڈیوں کو جدید سہولیات سے...
قصور ڈسٹرکٹ رپورٹر صدف ارشد | ری نیوز پاکستان
قصور کے علاقے دولے والا میں ایک جدید سبزی و پھل منڈی کی تعمیر جاری ہے، جو پنجاب حکومت کے “ماڈرن پنجاب” اقدام کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر کی سبزی اور پھل منڈیوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور تجارتی عمل کو شفاف، منظم اور عوام دوست بنانا ہے۔
منصوبے میں شامل سہولیات میں شفاف نیلامی، ریٹ کنٹرول، صفائی، صاف پانی، بہتر لائٹنگ، جدید ٹوائلٹس، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹریکنگ سسٹم شامل ہیں۔ مزید برآں، ڈرینج سسٹم، مین ہول ڈھکن، ویسٹ کو بائیو گیس اور پولٹری فیڈ میں تبدیل کرنے کا نظام، ہیلپ ڈیسک، ریٹ بورڈز اور ٹرک ٹریکنگ جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ منصوبہ پنجاب کی 188 سبزی منڈیوں کی جدید کاری کا حصہ ہے، جس کے تحت دیگر شہروں میں بھی نئی ماڈرن منڈیاں قائم کی جا رہی ہیں، جن میں پاکپتن، ساہیوال، میاں چنوں، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔
کچھ شہریوں اور تاجروں نے اس منصوبے کے حوالے سے لوکیشن اور ممکنہ مسائل کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، جیسے کہ نئی منڈی موجودہ علاقوں کے قریب ہونے کی وجہ سے ٹریفک اور دیگر روزمرہ مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کہ یہ منڈی عوام کو معیاری، سستی اور محفوظ پھل و سبزیاں فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور تجارتی عمل کو منظم بنانے کے ساتھ مافیا کلچر کا خاتمہ کرے گی۔
جدید سبزی و پھل منڈیوں کی تعمیر سے تجارت میں شفافیت، بہتر ویسٹ مینجمنٹ اور صارفین کے لیے سہولت یقینی بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ منصوبے کے اطلاق میں مقامی آبادی کے مشورے اور تحفظات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔