تاریخ اشاعت: April 10, 2026 - 4:19 PM
Crackdown Intensifies Against Illegal Housing Schemes in Ellahabad
الہ آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف گھیرا تنگ
▫️ این او سی اور رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے والی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن
چونیاں : صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر | ری نیوز پاکستان الہ آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ این او سی اور دیگر ضروری پراپرٹی رجسٹریشن سرٹیفیکیشن کے بغیر کام کرنے والی اسکیموں کے خلاف کریک...
الہ آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ این او سی اور دیگر ضروری پراپرٹی رجسٹریشن سرٹیفیکیشن کے بغیر کام کرنے والی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
ایسی ہاؤسنگ اسکیمیں جو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شہریوں کو پلاٹس فروخت کر رہی تھیں، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے مفادات کے تحفظ اور فراڈ سے بچاؤ کے لیے غیر قانونی منصوبوں کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ بغیر این او سی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری سے قبل اس کی قانونی حیثیت ضرور چیک کریں۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف یہ کارروائی جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔