تاریخ اشاعت: April 16, 2026 - 11:20 AM
Crackdown on Illegal Constructions in Lahore; 11 Buildings Demolished
لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 عمارتیں مسمار کردی گئیں
▫️کریک ڈاؤن ڈی سی کی ہدایت پر ہوا، شہر بھر میں بلا امتیاز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم
لاہور: [ری نیوز پاکستان] لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں قائم 11 عمارتوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سربراہی م...
لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں قائم 11 عمارتوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران جلو موڑ، بنگالی، غازی آباد اور بیڈیاں روڈ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارتوں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور انہیں بھاری مشینری کے ذریعے گرایا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔