تاریخ اشاعت: April 13, 2026 - 9:42 AM
DC Lahore Visits Ravi Tehsil, Directs Improvement in Sanitation and Drainage System
ڈی سی لاہور کا تحصیل راوی کا دورہ، صفائی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری پر زور
▫️یونین کونسل 6 لطیف چوک کا معائنہ، میونسپل سروسز پر تفصیلی بریفنگ
لاہور: [ری نیوز پاکستان] ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل راوی کا دورہ کیا، جہاں چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر راوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے یونین کونسل 6 کے عل...
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل راوی کا دورہ کیا، جہاں چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر راوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے یونین کونسل 6 کے علاقے لطیف چوک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راوی نے تحصیل میں میونسپل سروسز کی فراہمی اور مجموعی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں صفائی کے مؤثر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ نکاسی آب اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کے فوری اور پائیدار حل کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کو بھی ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر میں صفائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔
مزید برآں، ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔