تاریخ اشاعت: March 6, 2026 - 3:39 PM
Development Initiatives Reviewed in Kasur Under Punjab Government Vision
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت قصور میں بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
▫️ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت اجلاس، عوامی سہولیات بہتر بنانے پر زور
قصور: صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ضلع قصور میں جاری بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ضلع قصور میں جاری بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف ترقیاتی اسکیموں، شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی مقامات کی خوبصورتی کے منصوبوں پر جاری کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی پارکس کی بحالی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کی شفاف تکمیل اور رفتار میں تیزی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں جاری پارکس کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کی بہتری اور تفریحی سہولیات کے فروغ جیسے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق پائیدار شہری ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ضلع میں رہائشی ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو جدید سہولیات میسر آئیں۔