تاریخ اشاعت: April 27, 2026 - 2:05 PM
Development Projects Reviewed In Kot Radha Kishan To Boost Urban Facilities
کوٹ رادھا کشن میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، شہری سہولیات کی بہتری پر زور
▫️اجلاس کے دوران پسماندہ شہری تحصیل میں تیز رفتار اور معیاری ترقیاتی کاموں کی ہدایت
وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے کوٹ رادھا کشن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اجلاس کے دوران مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کوٹ رادھا کشن جو کہ ضلع کی نسبتاً پسماندہ شہری تحصیلوں میں شمار ہوتا ہے، وہاں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر قصور نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سڑکوں، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کو ترجیح دی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور سہولیات میسر آ سکیں۔
ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔