تاریخ اشاعت: April 22, 2026 - 5:50 PM
Development work underway under model village project in district kasur
ضلع قصور میں مثالی گاؤں منصوبے کے تحت ترقیاتی کام جاری
▫️میر محمد گاؤں میں سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر، جدید سہولیات کی فراہمی
ضلع قصور میں مثالی گاؤں منصوبے کے تحت میر محمد گاؤں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اس منصوبے کے تحت نالیوں اور سڑکوں کو پختہ کیا جا رہا ہے تاکہ گاؤں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔
انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور گاؤں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کا کہنا ہے کہ میر محمد گاؤں کو ماڈل بنا کر اسی طرز پر دیگر دیہات کو بھی مثالی گاؤں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر ماحول اور سہولیات میسر آ سکیں۔