ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

847 news articles

ڈی جی ایل ڈی اے کا داتا دربار توسیعی منصوبہ اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ  کے تعمیراتی کام کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا داتا دربار توسیعی منصوبہ اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ

▫️ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ کا 65 فیصد کام مکمل، بین الاقوامی معیار کے پارکنگ، فائر سیفٹی اور سائنیج سسٹم نصب کرنے کی ہدایت

لاہور: [ریاض حسین ری نیوز پاکستان]
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے، بھاٹی چوک انڈر پاس اور زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ذیشان ملک بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ دربار کے پلازہ میں ٹائل ورک اور گرینری کا کام جاری ہے، جبکہ داتا دربار کے اطراف واقع عمارتوں کے فساڈ کی اپ گریڈیشن بھی تیز رفتاری سے مکمل کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پارکنگ ایریا، ٹوائلٹ بلاک اور پیدل چلنے والوں کے لیے انڈر پاس کی فنشنگ پر بھی بیک وقت کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ذیشان ملک نے منصوبے کے اطراف جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کی تکمیل سے زائرین اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر، محفوظ اور جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کے دونوں ریمپس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے، جبکہ انڈر پاس کی بیرل اور ریٹیننگ والز پر دن رات کام کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کی تعمیر مزید تیز کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کا تقریباً 65 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ بریفنگ کے مطابق بیسمنٹ ٹو کا گرے اسٹرکچر مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بیسمنٹ ون پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں اور آئندہ چند روز میں اس کی مکمل چھت ڈال دی جائے گی۔
طاہر فاروق نے پارکنگ پلازہ میں تعمیراتی معیار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے میں پارکنگ مینجمنٹ سسٹم، سائنیج، فائر الارم اور دیگر حفاظتی انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق نصب کیے جائیں تاکہ مستقبل میں شہریوں کو جدید اور محفوظ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مون سون سیزن کے دوران جاری تعمیراتی سرگرمیوں میں تمام حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مزدوروں اور عوام کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
دورے کے اختتام پر ڈی جی ایل ڈی اے نے ناصر باغ میں جاری شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا۔ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ناصر باغ میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے، جس سے شہر میں سرسبز ماحول کے فروغ اور ماحولیاتی بہتری میں مدد ملے گی۔
لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں