تاریخ اشاعت: November 6, 2026 - 3:01 PM
DG LDA Visits Pine Axes and Pine Executive, Reviews Development Work
ڈی جی ایل ڈی اے کا پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
▫️ پائن ایونیو پر واقع کمرشل اور رہائشی پلاٹس دو سالہ اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق شہریوں کی پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ دونوں منصوبوں کے پلاٹس مارکیٹ میں متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں پائن ایکسز کے 8 مرلہ اور 2 کنال کے کمرشل پلاٹس، جبکہ پائن ایگزیکٹو کے ایک کنال کے رہائشی پلاٹس پیش کیے گئے ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر موجود یہ پلاٹس دو سال کی اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے۔ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ شہری ایل ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
دورے کے بعد طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں اور اراضی کے حصول سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر انجینئرنگ ایل ڈی اے سٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔