تاریخ اشاعت: June 25, 2026 - 9:52 PM
DHA Estate Agents Association Lahore Holds Meeting Under President Zeeshan Butt to Discuss Members’ Issues and Constitutional Amendments
صدر ذیشان بٹ کی زیر صدارت ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کا اجلاس، ممبران کے مسائل اور آئینی ترامیم پر مشاورت
▫️ ممبران کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطے کیلئے اپنا کردار مزید فعال بنائیں گے: شرکاء
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ اے آفس میں ٹرانسفر سے متعلق معاملات کے جلد از جلد حل، ممبران کو درپیش مسائل کے ازالے اور آئینی ترامیم سے متعلق اہم قانونی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ممبران کے قانونی حقوق کا ہر سطح پر تحفظ، ان کے جائز مسائل کے بروقت حل اور رئیل اسٹیٹ کے کاروباری معاملات میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ممبران کے مفادات کا تحفظ اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ایسوسی ایشن کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ڈی ایچ اے انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے، باہمی تعاون اور مثبت ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اپنے ممبران کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی اور مستقبل میں بھی ممبران کے مفادات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔