تاریخ اشاعت: April 25, 2026 - 11:30 AM
DHA Estate Agents Association Phase 9 Prism announces transparent balloting for allocation of container spaces
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن فیز 9 پرزم میں کنٹینر سپیسز کی الاٹمنٹ کے لیے شفاف بیلٹنگ کا اعلان
▫️اپلیکیشنز کی تعداد 351 تک پہنچ گئی، کمیونٹی کی جانب سے اقدام کو غیر معمولی پذیرائی حاصل
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن فیز 9 پرزم نے کنٹینر سپیسز کی الاٹمنٹ کے لیے ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی بیلٹنگ پراسیس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس اقدام کو مقامی کمیونٹی کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور اب تک مجموعی طور پر 351 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو ایسوسی ایشن کی قیادت پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد تمام ممبران کو مساوی مواقع فراہم کرنا اور مکمل شفافیت کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کو یقینی بنانا ہے۔
بیلٹنگ کی تقریب پیر 27 اپریل 2026 کو سہ پہر 3 بجے سے 6 بجے تک ڈیفنس لِمنی سکیٹ کلب (ایکس پارک ویو) میں منعقد ہوگی۔
ایسوسی ایشن نے تمام درخواست گزاروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ اس ایونٹ میں صرف وہی امیدوار شرکت کے اہل ہوں گے جنہوں نے درخواست جمع کرائی ہے۔
منتظمین کے مطابق بیلٹنگ کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے گا تاکہ ہر ممبر کو برابری اور میرٹ کی بنیاد پر موقع فراہم کیا جا سکے۔