تاریخ اشاعت: April 16, 2026 - 3:00 PM
DHA Estate Agents Association Secures Major Win as Transfer and Verification Processes Go Digital
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی بڑی کامیابی، ٹرانسفر اور ویری فکیشن نظام ڈیجیٹل کروانے کی منظوری
▫️صدر ذیشان احسن بٹ اور کابینہ کی ڈی ایچ اے مینجمنٹ سے کامیاب مذاکرات، دیرینہ مطالبہ منظور
لاہور : ریاض حسین رپورٹر ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ایک اہم پیش رفت حاصل کرتے ہوئے پراپرٹی ٹرانسفر کے نظام میں بڑی اصلاح کروالی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ذیشان احسن بٹ اور ان کی کابینہ کی ڈی ایچ اے مینجمنٹ کے س...
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ایک اہم پیش رفت حاصل کرتے ہوئے پراپرٹی ٹرانسفر کے نظام میں بڑی اصلاح کروالی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ذیشان احسن بٹ اور ان کی کابینہ کی ڈی ایچ اے مینجمنٹ کے ساتھ کامیاب اور مؤثر میٹنگ کے بعد ایگزیکٹو ٹرانسفر، این ڈی سیز (NDCs) اور ویری فکیشن کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ اقدام طویل عرصے سے اسٹیٹ ایجنٹس اور ڈیلرز کمیونٹی کا ایک اہم مطالبہ تھا، جس کی منظوری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ پیش رفت مضبوط قیادت، واضح مؤقف اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
ڈی ایچ اے مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹائم لائن کے مطابق مختلف پراپرٹی معاملات کو نمٹانے کے لیے واضح مدت مقرر کر دی گئی ہے۔ پلاٹس (قبضہ/نان قبضہ) کے ٹرانسفر کے لیے 9 ورکنگ ڈیز، ایلوکیشن فائلز کے لیے 4 ورکنگ ڈیز، کنسٹرکشن بلڈنگز کے لیے 11 ورکنگ ڈیز جبکہ ایگزیکٹو ٹرانسفر کے لیے 5 ورکنگ ڈیز مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی طرح ویری فکیشن کا عمل 4 ورکنگ ڈیز میں مکمل ہوگا جبکہ واجبات اور ٹیکس جمع کروانے کے بعد ٹرانسفر 3 ورکنگ ڈیز میں مکمل کیا جائے گا۔
تاہم ڈی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ بعض مخصوص کیسز میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاخیر ممکن ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف پراپرٹی ٹرانسفر کے عمل میں تیزی آئے گی بلکہ شفافیت اور آسانی کو بھی فروغ ملے گا، جس سے ایجنٹس اور عوام دونوں مستفید ہوں گے۔
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن صدر، سینئر نائب صدر، سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات و دیگر عہدیداروں نے اپنے اراکین کو یقین دلایا ہے کہ اگر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق کسی بھی مرحلے پر مشکلات پیش آئیں تو کابینہ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ایسوسی ایشن کے عہدیدار روزانہ کی بنیاد پر ڈی ایچ اے آفس میں موجود رہتے ہیں تاکہ ممبران کو فوری رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔