تاریخ اشاعت: April 6, 2026 - 4:25 PM
DHA Lahore: Fake News Circulating Regarding Phase 10, Public Advised to Stay Cautiou
ڈی ایچ اے لاہور : فیز 10 کے حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کرنے لگیں، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت
▫️کچھ غیرجسٹرڈ ڈیلرز انسٹال منٹ فائلز کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈائریکٹر انفارمیشن DHA اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن
لاہور : ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آ صف نے کہا ہے کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ کچھ غیر رجسٹرڈ اور فراڈ میں ملوث افراد مارکیٹ میں ڈی ایچ اے فیز 10 کی انسٹالمنٹ فائلز کے ح...
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آ صف نے کہا ہے کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ کچھ غیر رجسٹرڈ اور فراڈ میں ملوث افراد مارکیٹ میں ڈی ایچ اے فیز 10 کی انسٹالمنٹ فائلز کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں سے پیسے بٹورنے اور کلائنٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
۔ یہ ایک غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے۔ ' ری نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واضح کیا جاتا ہے کہ ڈی ایچ اے کی جانب سے فیز 10 کی انسٹالمنٹ فائلز کے حوالے سے ابھی تک کوئی بھی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا۔ جب بھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت ہوگی، سب سے پہلے آپ کو ڈی ایچ اے کے آفیشل پلیٹ فارمز اور ایسوسی ایشن کے ذریعے باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام ممبران سے گزارش ہے کہ اپنے کلائنٹس کو اس صورتحال کے بارے میں مکمل آگاہی دیں اور انہیں کسی بھی غیر مصدقہ معلومات یا افراد کو رقم دینے سے سختی سے منع کریں۔ توقیر آ صف نے کہا کہ اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنائیں اور صرف آفیشل ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔