تاریخ اشاعت: February 26, 2026 - 3:52 PM
District administration intensifies price monitoring and anti-encroachment drive in Kasur
ضلع قصور میں سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز
▫️ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ منڈیوں میں بولی کے عمل اور نرخوں کی نگرانی کر رہے ہیں ▫️ مارکیٹوں میں تجاوزات کی نگرانی اور خاتمے پر خصوصی توجہ
قصور : ری نیوز پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع قصور کی ضلعی انتظامیہ نے پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات بھی تیز کر دیے ہیں۔ ڈپٹ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع قصور کی ضلعی انتظامیہ نے پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات بھی تیز کر دیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایات پر ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں بولی کے عمل کے دوران موجود رہتے ہیں تاکہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو مہنگی اشیاء کی فروخت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نرخوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں اور اردگرد کے علاقوں میں تجاوزات کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے، جبکہ غیر قانونی قبضوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر رسائی اور منظم کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے ان اقدامات کا مقصد مارکیٹوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا، صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا اور اشیائے ضروریہ کی منصفانہ اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔