ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

848 news articles

اسلام آباد: ایف جی ای ایچ اے کا دو سیکٹرز میں پلاٹ کوٹہ ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ، ججوں کو مقررہ حصے سے زائد پلاٹ ملنے کا انکشاف

اسلام آباد: ایف جی ای ایچ اے کا دو سیکٹرز میں پلاٹ کوٹہ ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ، ججوں کو مقررہ حصے سے زائد پلاٹ ملنے کا انکشاف

▫️بھارہ کہو کے قریب تاخیر کا شکار سکائی گارڈنز ہاؤسنگ سکیم کے ایک ہزار سے زائد پلاٹس بھی متناسب بنیادوں پر دوبارہ تقسیم ہوں گے

اسلام آباد: [ری نیوز پاکستان]
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹرز ایف 14 اور ایف 15 میں رہائشی پلاٹس کے کوٹے کی ازسرنو تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ اندرونی جائزے میں سامنے آنے کے بعد کیا گیا کہ ججوں کو ان کے منظور شدہ حصے سے کہیں زیادہ ایک کنال کے پلاٹس الاٹ کیے گئے تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اتھارٹی 2016 اور 2017 کے دوران الاٹ کیے گئے کیٹیگری ون کے 25 ایک کنال پلاٹس دوبارہ تقسیم کرے گی تاکہ اصل کوٹہ بحال کیا جا سکے اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ( آ ئی سی ٹی) انتظامیہ سمیت دیگر پیشہ ورانہ گروپوں کے مستحق درخواست گزاروں کو ان کا جائز حصہ دیا جا سکے۔
یہ مسئلہ 2021 میں ایف 14 اور ایف 15 کے لے آؤٹ پلان میں ترمیم کے بعد سامنے آیا۔ اصل منصوبے میں 7 ہزار 201 پلاٹس شامل تھے، تاہم نظرثانی شدہ پلان میں یہ تعداد کم ہو کر 6 ہزار 800 رہ گئی، جس کے نتیجے میں بعض کوٹہ کیٹیگریز اپنی مقررہ حد سے تجاوز کر گئیں۔
حکام کے مطابق ججوں کے لیے ابتدائی طور پر کیٹیگری ون کے 16 پلاٹس مختص تھے، لیکن انہیں مجموعی طور پر 40 پلاٹس الاٹ کر دیے گئے۔ اس کے برعکس آئی سی ٹی انتظامیہ کو 16 ایک کنال پلاٹس کا حق حاصل تھا، مگر اسے صرف ایک پلاٹ ملا۔ اسی طرح ضلعی عدالتوں کے ملازمین کے لیے مختص پانچ اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے لیے مختص دس پلاٹس بھی استعمال نہ ہو سکے۔
آئی سی ٹی انتظامیہ نے اپنے منظور شدہ کوٹے کے تحت پلاٹوں کے حصول کے لیے 22 سفارشات اتھارٹی کو بھجوائی ہیں، جس کے بعد نئی ایڈجسٹمنٹ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ ایف جی ای ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے ان 25 پلاٹس کی تبدیلی اور دوبارہ تقسیم کی منظوری دے دی ہے جہاں بعض کوٹہ کیٹیگریز میں اہل درخواست گزار موجود نہیں۔
ایک الگ فیصلے میں اتھارٹی نے بھارہ کہو کے قریب واقع سکائی گارڈنز ہاؤسنگ سکیم کے ایک ہزار 85 پلاٹس کی دوبارہ تقسیم کی بھی منظوری دی ہے۔
اس سکیم میں مجموعی طور پر 4 ہزار 255 پلاٹس موجود ہیں، جن میں سے 2 ہزار 452 پہلے ہی الاٹ کیے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق بعض کوٹہ کیٹیگریز میں درخواست گزار نہ ہونے کے برابر ہیں، جبکہ دیگر میں بڑی تعداد میں درخواستیں زیرالتوا ہیں۔
منظور شدہ منصوبے کے تحت باقی پلاٹس اہل کوٹہ کیٹیگریز میں متناسب بنیادوں پر تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ بچ جانے والے پلاٹس، جہاں قابل اطلاق ہوا، حاضر سروس وفاقی سرکاری ملازمین کے کوٹے میں شامل کیے جائیں گے۔
سکائی گارڈنز منصوبہ ایف جی ای ایچ اے اور میسرز کامنرز سکائی گارڈنز کا مشترکہ منصوبہ ہے، جو اکتوبر 2019 میں زمین کی شراکت داری کے معاہدے کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ تقریباً 11 ہزار کنال پر محیط اس منصوبے میں 5 ہزار 754 رہائشی پلاٹس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود منصوبے میں عملی ترقی 50 فیصد سے بھی کم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد اتھارٹی اب کوٹہ ایڈجسٹمنٹ کے عمل کو باقاعدہ طور پر شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں