تاریخ اشاعت: April 23, 2026 - 5:20 PM
Fire Breaks Out in Foam Warehouse in Pattoki Due to Short Circuit
پتوکی میں شارٹ سرکٹ سے فوم کے گودام میں آگ لگ گئی
▫️ریسکیو تاخیر اور ناقص انتظامات سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان
پتوکی میں شارٹ سرکٹ کے باعث فوم کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا۔ آگ کی شدت کے باعث قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا اور کاروباری افراد کو مالی خسارہ اٹھانا پڑا۔
دکانداروں اور شہریوں کے مطابق ریسکیو ٹیم موقع پر بروقت نہ پہنچ سکی، جبکہ آگ بجھانے کے انتظامات بھی ناکافی تھے جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی رہی۔
متاثرہ افراد نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں، ریسکیو سروسز کی کارکردگی بہتر بنائیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔