تاریخ اشاعت: May 9, 2026 - 3:13 PM
First meeting held under the chairmanship of Deputy Commissioner Khalid Javaid Goraya; proposed sites and feasibility report reviewed
وہاڑی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلثوم نواز میڈیکل کالج منصوبے پر عملی کام کا آغاز
▫️ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پہلا اجلاس، مجوزہ سائٹس اور فزیبلٹی رپورٹ پر غور
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلثوم نواز میڈیکل کالج وہاڑی کے منصوبے پر عملی کام شروع کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت کلثوم نواز میڈیکل کالج وہاڑی کے حوالے سے پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے شرکت کی۔
اجلاس میں میڈیکل کالج کیلئے تجویز کردہ 2 سائٹس کی دستیابی ، فیز بیلٹی رپورٹ تیار کرنے اور دیگر اقدامات کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے میڈیکل کالج کے قیام کیلئے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے کر تجاویز اور لائحہ عمل پیش کیا۔
ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ نے جدید تقاضوں کے مطابق میڈیکل کالج کے قیام کیلئے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر میڈیکل کالج کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے۔
میڈیکل کالج کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ میڈیکل کالج کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے میڈیکل کالج کی جلد تکمیل میرا مشن ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ میڈیکل کالج وہاڑی کے قیام کیلئے تجویز کردہ دونوں سائٹس کا انتخاب مناسب ہے میڈیکل کالج کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے ڈیمانڈز کی جائیں۔ایم اجلاس میں ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے بھی میڈیکل کالج کے قیام بارے تکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید ش ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر احمد نواز ، ایڈمن آفیسر خاقان دیگر افسران موجود تھے۔