تاریخ اشاعت: April 21, 2026 - 4:05 PM
Food courts in district kasur nearcompletion
ضلع قصور میں فوڈ کورٹس کے قیام کا کام تکمیل کے قریب
▫️عوام کا مثبت ردعمل، ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبے جاری
ضلع قصور میں فوڈ کورٹس کے قیام کا کام تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے، جس پر عوام کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ یہ منصوبہ شہریوں کو بہتر تفریحی اور معیاری خوراک کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر نگرانی اس وقت ضلع بھر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں فوڈ کورٹس کا قیام بھی شامل ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد شہری سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام کو معیاری ماحول فراہم کرنا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے منصوبے نہ صرف تفریح کے مواقع بڑھاتے ہیں بلکہ مقامی کاروبار کو بھی فروغ دیتے ہیں، جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔