ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

852 news articles

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے متعدد موضع جات میں جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی ختم کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے متعدد موضع جات میں جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی ختم کر دی

▫️یکم دسمبر 2023 کا حکم غیر مجاز قرار، سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کو آرڈیننس 1960، زوننگ ریگولیشنز اور دیگر قوانین کے مطابق لین دین ریگولیٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: [ری نیوز پاکستان]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف موضع جات، جن میں شاہ اللہ دتہ، سنگ جانی، سرائے خربوزہ اور دیگر علاقے شامل ہیں، میں جائیداد کی خرید و فروخت، رجسٹریشن اور انتقال پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے عائد پابندی ختم کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو قانون کے مطابق لین دین بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ یکم دسمبر 2023 کو عائد کی گئی پابندی مجاز قانونی اتھارٹی کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی تھی، اس لیے اسے برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کو اپنی جائیداد سے متعلق قانونی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، البتہ تمام معاملات متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں ہدایت کی کہ سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے سی ڈی اے آرڈیننس 1960، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری زوننگ ریگولیشنز 1962 اور دیگر نافذ العمل قوانین کے تحت جائیداد کی خرید و فروخت، رجسٹریشن، انتقال اور زمین کے استعمال سے متعلق معاملات کو ریگولیٹ کریں۔
عدالتی فیصلے کے بعد ان موضع جات میں زمینوں کی رجسٹریشن اور انتقال کا عمل دوبارہ شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جس سے بڑی تعداد میں ایسے شہریوں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف ملے گا جن کے قانونی معاملات پابندی کے باعث طویل عرصے سے زیر التوا تھے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ حلقوں نے بھی فیصلے کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں جائیداد کی قانونی سرگرمیوں میں دوبارہ تیزی آنے کا امکان ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ پابندی کے خاتمے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں یا غیر قانونی تعمیرات کو اجازت مل گئی ہے۔ متعلقہ ادارے زوننگ قوانین، ماسٹر پلان، ماحولیات اور تعمیراتی ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے اور ہر قسم کا لین دین قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کیا جائے گا۔
قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ اس اصول کو بھی تقویت دیتا ہے کہ شہریوں کے املاک سے متعلق حقوق پر قدغن صرف اسی صورت عائد کی جا سکتی ہے جب اس کے لیے واضح قانونی اختیار موجود ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلے سے نہ صرف زیر التوا رجسٹریشن اور انتقال کے معاملات آگے بڑھ سکیں گے بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔ تاہم انہوں نے خریداروں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی زمین یا جائیداد میں سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ این او سی، زوننگ حیثیت اور قانونی دستاویزات کی مکمل جانچ ضرور کریں۔
مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

▫️ اہم شاہراہ منصوبے سے این فائیو اور ایم ون کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ تک رسائی اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کو سہولت ملے گی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر مجموعی طور پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں