تاریخ اشاعت: March 16, 2026 - 4:01 PM
Kot Radha Kishan: Teams Mobilized for Drainage During Rainfall
تحصیل کوٹ رادھا کشن: بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک
ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات پر ایم سی اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں
قصور: صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایات پر تحصیل کوٹ رادھا کشن میں بارش کے دوران نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ذرائع ک...
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایات پر تحصیل کوٹ رادھا کشن میں بارش کے دوران نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیمیں مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے کام کر رہی ہیں تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن بنائی جا سکے اور مقامی شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں اور شہری سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں نے ٹیموں کی فوری کارروائی کو سراہا اور انتظامیہ سے مزید اقدامات کے مطالبے کیے۔