تاریخ اشاعت: March 13, 2026 - 1:56 PM
KP govt examining proposal for second ring road in Peshawar
پشاور میں ٹریفک دباؤ کم کرنے کیلئے دوسری رنگ روڈ کی تجویز زیر غور
▫️ منصوبے کا مقصد جنوبی علاقوں میں بڑھتی ٹریفک کو منظم کرنا ہے. ▫️ ابتدائی تخمینے کے مطابق لاگت پچاس سے ساٹھ ارب روپے تک ہوسکتی ہے
پشاور : ری نیوز پاکستان حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنے کیلئے پشاور میں دوسری رنگ روڈ تعمیر کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ مجوزہ منصوبہ شہر کے بالخصوص جنوبی علاقوں میں ٹریف...
حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنے کیلئے پشاور میں دوسری رنگ روڈ تعمیر کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
مجوزہ منصوبہ شہر کے بالخصوص جنوبی علاقوں میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے اور شہری آمدورفت کو بہتر بنانے کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔
ابتدائی منصوبہ بندی کے تحت مجوزہ رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگی، جو شہر کے گرد بیرونی رابطہ سڑک کے طور پر کام کرے گی اور موجودہ پشاور رنگ روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ پچاس سے ساٹھ ارب روپے لگایا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر انٹرچینجز تعمیر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطہ مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ منصوبے پر پیش رفت سے قبل تفصیلی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کی جائے تاکہ مستقبل کی شہری ضروریات اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر منصوبہ بندی کی جا سکے۔
مجوزہ رنگ روڈ کی تعمیر سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ شہر میں تجارتی سرگرمیوں اور شہری ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔