ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

847 news articles

خیبرپختونخوا میں تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا میں تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز

▫️یومِ پاکستان کے موقع پر ایک دن میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدام

نوشہرہ : ری نیوز پاکستان خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبے کو سرسبز بنانا ناگزیر ہے۔ اس ضمن میں یومِ پاکستان کے موقع پر ضلع نوشہرہ میں “احساس شجرکا...

نوشہرہ : ری نیوز پاکستان
خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبے کو سرسبز بنانا ناگزیر ہے۔ اس ضمن میں یومِ پاکستان کے موقع پر ضلع نوشہرہ میں “احساس شجرکاری” مہم کا آغاز کیا گیا۔
مہم کا افتتاح اے ایف یو رینج، اضاخیل سپین کانی چراٹ روڈ میں چیف سیکریٹری نے پودا لگا کر کیا۔ تقریب میں سیکرٹری جنگلات، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود، چیف کنزرویٹر فارسٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اعجاز اختر، اسسٹنٹ کمشنر پبی جنید اکبر، ایس ڈی ای او پبی، پولیس حکام، ضلعی انتظامیہ کے افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور مقامی نمائندگان نے شرکت کی۔
مہم کے تحت صوبے میں سرکاری سطح پر ایک ہی دن میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ عوام بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 285 مقامات پر بیک وقت شجرکاری سرگرمیاں جاری ہیں۔
چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے کہ ہم ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز خیبرپختونخوا پاکستان کے محفوظ، خوشحال اور ترقی یافتہ مستقبل کی ضمانت ہے۔
مہم کی مؤثر نگرانی کے لیے خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ نے جدید ویب پورٹل اور مرکزی کنٹرول سسٹم قائم کیا ہے، جہاں شجرکاری کے عمل کو موبائل تصاویر اور لائیو ویڈیوز کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور علاقوں میں پودے لگا کر تصاویر اور ویڈیوز ehsaaseshajar.kp.gov.pk پر شیئر کریں۔
محکمہ جنگلات نے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے جہاں سے مہم کو ریئل ٹائم میں مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے بھی پودا لگا کر مہم میں حصہ لیا اور بتایا کہ ضلع نوشہرہ میں 25,000 پودے پہلے ہی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، نوجوان تنظیموں، رضاکاروں اور سول سوسائٹی میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید پودے لگا کر صوبائی حکومت کا مقررہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔
متعلقہ حکام نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کی ضمانت بھی فراہم کرتی ہے۔
لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں