تاریخ اشاعت: February 21, 2026 - 1:58 PM
Lahore Pledges to Become Pakistan’s First Child Friendly City
لاہور کو پاکستان کا پہلا چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کا عزم
▫️ایل ڈی اے اور یونیسف نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان یونیسیف پنجاب کے ہیڈ رمیز بہبودوف ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے وائس چیئرمین ایل ڈی میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ملاقات کی۔ اجلاس میں شہری علاقوں...
یونیسیف پنجاب کے ہیڈ رمیز بہبودوف ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے وائس چیئرمین ایل ڈی میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ملاقات کی۔ اجلاس میں شہری علاقوں میں بچوں کی بہتر نشوونما اور جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات کو ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ بنانے پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی دارالحکومت لاہور کو پاکستان کا پہلا چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے بچوں کے لیے پارکس اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو یونیسف کی جانب سے سراہا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیل عبید اقبال اور ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن عائشہ مطاہر نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ یونیسف عبد الرحمان چیمہ، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف آئی ٹی آفیسر اور دیگر افسران کی شرکت۔ یونیسف پنجاب ہیڈ رمیز بہبودوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلق آذر بائیجان سے ہے، لیکن لاہور دل کے قریب ہے۔ لاہور میں بین الاقوامی معیار کے ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔یونیسیف اور ایل ڈی اے جلد ایم او یو بھی سائن کرے گا۔