تاریخ اشاعت: May 2, 2026 - 2:46 PM
Land Selection Process Underway for Disposal Station in Phoolnagar
پھولنگر میں ڈسپوزل اسٹیشن کے لیے زمین کے انتخاب کا عمل جاری
▫️ نکاسی آب کے دیرپا حل کے لیے موزوں اراضی کی نشاندہی پر غور
پھولنگر اور گردونواح میں نکاسی آب کے مسائل کے مستقل حل کے لیے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کی غرض سے زمین کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ منصوبے کے لیے موزوں اراضی کا تعین کیا جا سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے ایسے مقام کے انتخاب پر زور دیا جا رہا ہے جہاں ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر سے سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا دیرپا حل ممکن ہو اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انتطامیہ کے مطابق پھولنگر اور ملحقہ علاقوں میں بہتر سیوریج اور نکاسی آب کا نظام فراہم کرنا ترجیحی بنیادوں پر شامل ہے، جبکہ منصوبے کے لیے اراضی کے انتخاب میں تکنیکی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے بارشوں اور گندے پانی کے جمع ہونے جیسے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور شہری انفراسٹرکچر بہتر ہوگا۔